مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان آل نھیان کے ساتھ دو طرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں ایران کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم منصب کو بتایا کہ تہران ایرانی اور اماراتی تاجروں کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے ایران میں حالیہ صورتحال اور فسادات کے حوالے سے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کے غیر تعمیری رویے پر کڑی تنقید کی۔
اماراتی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم اور متحرک تعلقات پر زور دیا۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ایرانی اور اماراتی تاجروں کے درمیان اجلاسوں اور مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات کی بھی آمادگی کا اعلان کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی اور اس سلسلے میں تکنیکی تنازعات کو حل کرنے پر زور دیا۔
متحدہ عرب امارات سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں ایران کی دلچسپی کا اظہار
ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے اماراتی ہم منصب نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایرانی اور اماراتی تاجروں کے درمیان مشترکہ اجلاس کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔
News ID 1913337
آپ کا تبصرہ